برلن،13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں غیر قانونی تجارت میں ملوث ایک ویب سائٹ چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرائم کی روک تھام کے وفاقی جرمن ادارے بی کے اے کے مطابق ممکنہ طور پر اس ویب سائٹ کے ذریعے وہ ہتھیار فروخت کیے گئے، جو گزشتہ برس جولائی میں میونخ میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہوئے تھے۔ اس ویب سائٹ کے تقریباً بیس ہزار ارکان تھے تاہم زیر حراست 30 سالہ شخص اسے اکیلا ہی چلاتا تھا۔ اس پر منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی تجارت کے الزامات ہیں۔ بی کے اے کے حکام کئی مہینوں سے اس ویب سائٹ کی نگرانیکر رہے تھے۔